اتوار 27 رمضان 1442ﻫ - 9 مئی 2021

لاک ڈاؤن میں نرمی یا مزید سختی کا فیصلہ آج ہوگا

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی یا مزید سختی کا فیصلہ ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہونے جا رہا ہے ، قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔

عسکری حکام اور این ڈی ایم اے کے ماہرین ملک بھر میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اورکورونا کیخلاف اٹھائے گئے اقدامات پر غور ہوگا۔

قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں جاری لاک ڈاؤن میں نرمی یا مزید سختی کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی رابطہ کمیٹی باہمی مشاورت سے لاک ڈاؤن میں نرمی یا مزید سختی کا فیصلہ کرے گی،ٹرین سروس کو مزید فعال کرنے پر مشاورت بھی کرے گی، اجلاس میں این سی او سی کے فیصلوں کی توثیق ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز این سی او سی کے اجلاس میں بند شعبوں کو دوبارہ کھولنے کیلیے سفارشات طلب کی گئیں، آج شادی ہالز کو مہمانوں کی محدود تعداد کے ساتھ کھولنے کی تجویز بھی زیرغورآئے گی، سندھ اوربلوچستان اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مخالف ہیں

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے