پیر 30 شعبان 1442ﻫ - 12 اپریل 2021

میاں چنوں محلہ عید گاہ گلی نمبر 4 میں کرونا کے 7 مریض ہونے پر فوری گلی کو سیل

اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر آصف محمود پولیس اور ریسکیو 1222 کے ہمراہ رات گے محلہ عید گاہ گلی نمبر 4 میں پہنچ گے

محلہ عید گاہ گلی نمبر 4 میں کرونا کے 7 مریض ہونے پر فوری گلی کو سیل کرکے پولیس کی ڈیوٹی لگادی ہے.اور کرونا کے مریضوں کو اپنے اپنے گھروں میں آئسیولیٹ کر دیا گیا ہے. متاثرہ گھروں کے باہر عوام کی آگاہی کے لیے فلیکس آویزاں کردے گے ہیں. اسسٹنٹ کمشنر نے لوگوں سے اپیل کی کہ متاثرہ فیملیوں سے 14 دن میل جول نہ رکھا جائے. احتیاط کرریں خود کے لیے اور اپنی فیملی کے لیے تاکہ ہم سب محفوظ رہ سکیں. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ انتظامیہ اپنی ذمہ داریوں سے ہرگز غافل نہیں ہے اس وبا میں انتظامیہ اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے. اسسٹنٹ کمشنر نے عوام سے اپیل کی جب تک عوام انتظامیہ کا ساتھ نہیں دیں گے تب تک ہم اس موذی مرض کو شکست نہیں دے سکتے. انتظامیہ کا ساتھ دیں خود محفوظ رہیں اور اپنے شہر کو محفوظ رکھیں :- اسسٹنٹ کمشنر

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے