اتوار 3 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 13 جون 2021

مارگلہ ہلز تعمیرات کیس کی سماعت

مارگلہ ہلز تعمیرات کیس کی سماعت پر کمرہ عدالت لوگوں سے بھر گیا

چیف جسٹس بھرا ہوا کمرہ عدالت دیکھ کر برہم

سماجی فاصلہ کیوں نہیں رکھا جا رہا، چیف جسٹس

ایک نشست چھوڑ کر بیٹھیں,چیف جسٹس

وکلاء اور صحافی بھی سماجی فاصلہ رکھیں، چیف جسٹس

نہیں چاہتے کہ عدالت میں ایسا کچھ ہو، چیف جسٹس

جن کا کیس ہے صرف وہی لوگ کمرہ عدالت میں رکیں ، چیف جسٹس

مارگلہ کی پہاڑیوں پر کرشنگ کی اجازت نہیں دی جا سکتی،چیف جسٹس

اگر موٹروے کی طرف سے پہاڑ دیکھیں تو سارا پہاڑ کٹا ہوا ہے، ،چیف جسٹس

اب تھوڑا سا پہاڑ بچا ہے ہم نے بچایا ہے,چیف جسٹس

آئی سی ٹی کے اندر مائننگ نہیں ہوسکتی،،چیف جسٹس

آئی سی ٹی کا علاقہ سینکڑوں کلومیٹرز پر محیط ہے،چیف جسٹس

یہ باؤنڈری ایبٹ آباد کےعلاقے تک جاتی ہے،چیف جسٹس

عدالت سے استدعا ہے میری درخواست اور ریکارڈ کو دیکھے، سیدقلب حسن صدر سپریم کورٹ بار

سروے آف پاکستان سے نشاندہی کی گئی،سید قلب حسن

ہزار میٹر کےبعد بفر زون کے بعد یہ پلانٹ لگے ہوئے ہیں،سید قلب حسن

ملک کے اہم تعمیراتی منصوبوں کیلئے میٹیریل یہاں سے جاتا ہے ،سید قلب حسن

سارا ریکارڈ ہمارے پاس ہے ، چیف جسٹس

مارگلہ ہلز کی توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دیں گے،چیف جسٹس

نیشنل پارک کا مقصد فارسٹ اورجنگلی حیات کا تحفظ ہے،جسٹس اعجاز الاحسن

آئی سی ٹی کی حدتک پہاڑ کو متاثر نہیں کیا جا سکتا،جسٹس اعجاز الاحسن

ویسے بھی یہ پہاڑ قومی اثاثہ ہیں، انھیں خراب نہیں ہونے دیں گے،جسٹس اعجاز الاحسن

مخدوم علی خان کی جانب سے کیس میں درخواست آئی ہے،سید قلب حسن

آج انکو ایمرجنسی کے باعث کراچی واپس جانا پڑا،سید قلب حسن

عدالت آج اس کیس کو ملتوی کر دے,سید قلب حسن

سی ڈی اے رپورٹ کے مطابق بفرزون گرین ایریا کو وزیراعظم نے کم کیا، چیف جسٹس

سال 2008 میں وزیراعظم نے گرین ایریا تبدیل کرنے کا حکم کیسے دیا؟ چیف جسٹس

وزیراعظم کو گرین ایریا تبدیل کرنے کا اختیار کہاں سے ملا؟ چیف جسٹس

وزیراعظم کے گرین زون تبدیل کرنے کے اختیار کا جائزہ لینگے، چیف جسٹس

بفرزون گرین ایریا میں دو یونیورسٹیاں بھی بنی ہوئی ہیں،چیف جسٹس

ماڈل جیل اسلام آباد گرین زون میں کیوں بنائی جارہی ہے، چیف جسٹس

ضرورت پڑی تو گرین زون کی تعمیرات مسمار کرنے کا حکم دینگے، چیف جسٹس

اسلام آباد جیسا ماڈل شہر کچی آبادی سے بھی بدتر ہوچکا، چیف جسٹس

اسلام آباد کا پھیلائو کیوں نہیں روکا جا رہا؟ چیف جسٹس

کیا اسلام آباد کو پشاور اور لاہور سے ملوانا ہے؟ چیف جسٹس

کشمیر ہائی وے کے اطراف قبضہ ہوچکا ہے، چیف جسٹس

عدالت کا گرین زون میں تبدیلی سے متعلق تمام دستاویزات پیش کرنے کا حکم

سینٹورس سے ملحقہ پلاٹ پر پارکنگ بنائی گئی ہے، چیف جسٹس

سی ڈی اے کا پلاٹ عملی طور پر دوبارہ سینٹورس کو پارکنگ کیلئے مل گیا ہے، چیف جسٹس

کیا اسلام آباد میں پیسوں کے عوض پارکنگ کی گنجائش ہے؟چیف جسٹس

ماسٹر پلان میں پیسوں کے عوض پارکنگ کی گنجائش نہیں، چیئرمین سی ڈی اے

کیوں نہ پیسوں کے عوض ہونے والی پارکنگ پر حکم امتناع جاری کر دیں، چیف جسٹس

عدالتی حکم پر پارکنگ کیلئے ٹھیکہ دیا گیا، میئر اسلام آباد

مارگلہ ہلز پر قائم ریسٹورنٹس کو آئندہ ہفتے تک جواب جمع کرانے کی ہدایت

سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے