اتوار 4 شوال 1442ﻫ - 16 مئی 2021

امریکا کے متعدد شہروں میں کرفیو، بائیں بازو کی تنظیم انٹیفا دہشتگرد قرار

امریکا کے متعدد شہروں میں کرفیو، بائیں بازو کی تنظیم انٹیفا دہشتگرد قرار

امریکا میں سیاہ فام شہری کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد فسادات متعدد ریاستوں اور شہروں تک پھیل گئے اور کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیں بازو کی تنظیم انٹیفا کو دہشت گرد قرار دینے کا اعلان کردیا ہے۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے سامنے بڑی تعداد میں شہری جمع ہوئے اور احتجاج کیا جنہیں منتشرکرنے کے لیے پولیس نے آنسوگیس کا استعمال کیا۔

امریکا کے متعدد شہروں میں نسلی امتیاز کے خلاف ہونے والے پرتشدد احتجاج کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ 6 روز سے احتجاج کرنے والے شہریوں کو مقامی دہشت گرد سے تعبیر کرتے ہوئے ان پر لوٹ مار کرنے کا الزام عائد کیا۔

وائٹ ہاؤس کے قریب ایک چھوٹے پارک میں پرتشدد جھڑپیں ہوئیں جس کو روکنے کے لیے حکام نے آنسو گیس، اسپرے اور دیگر اقدامات کیے جس کے نتیجے میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

امریکا کے مقامی رہنماؤں نےمینیسوٹا پولیس کے ہاتھوں شہری کی ہلاکت کے احتجاج کے مظاہرین کو پرتشدد کارروائی سے اجتناب کرتے ہوئے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔
انتظامیہ نے واشنگٹن، لاس ایجنلس اور ہیوسٹن سمیت دیگر شہروں میں رات کا کرفیو نافذ کردیا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بائیں بازو کی سخت گیر تنظیم انٹیفا کو دہشت گرد قرار دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ مظاہرین کودوسری ریاستوں سے آکر فسادات میں ملوث ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘نیشنل گارڈ نے مینیسوٹا اور میناپولیس میں پہنچ کر فوری کارروائی کی اور انٹیفا کی سرکردگی میں دیگر انارکی پھیلانے والوں کو خاموش کروا دیا، میئر کو پہلے ہی اس طرح کے اقدامات کرنے چاہیےتھے تاکہ اس مشکل میں نہیں پڑتے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘جن شہروں اور ریاستوں میں ڈیموکریٹس کی حکمرانی ہے، انہیں مینیا پولس میں بائیں بازو کے جرائم پیشہ وروں کو روکنے کے عمل کو دیکھنا چاہیے’۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے