بدھ 25 ذوالحجہ 1442ﻫ - 4 اگست 2021

مری میں کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کی باقاعدہ لانچنگ تقریب

مری میںکورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کی باقاعدہ لانچنگ تقریب۔ تقریب آرٹس کونسل مری میں اسسٹنٹ کمشنر مری کے زیر انتظام منعقد ہوئی جہاں پر تحصیل مری کے 1700 ٹائیگرز فورس کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ٹائیگرز فورس کا نیٹ ورک تحصیل مری کی 15 یونین کونسلز تک پھیلا دیا گیا۔ جس میں یونین کونسلز کی سطح تک تنظیم سازی کردی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے و ترجمان وفاقی حکومت، صدر پی ٹی آئی شمالی پنجاب صداقت علی عباسی تھے۔ اس دورن صداقت علی عباسی نے ٹائیگرز فورس رضاکاروں سے خطاب کیا جس میں انہوں نے رضاکاروں کو انکی ذمہ داریوں کیساتھ ساتھ ٹائیگرز فورس کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے آگاہ کیا۔تقریب کے اختتام پر صداقت علی عباسی نے ٹائیگرز فورس کے رضاکاروں سے حلف لیا۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے