اتوار 1 جمادی الاول 1443ﻫ - 5 دسمبر 2021

سعودی عرب سے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پروازوں کی تعداد دوگنی کر دی گئی

سعودی عرب سے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پروازوں کی تعداد دوگنی کر دی. وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ سعودی عرب سے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پروازوں کی تعداد دوگنی کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ حکومت نے سعودی عرب سے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پروازوں اور ان میں مسافروں کی گنجائش تقریباً دوگنی کر دی ہے۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایک ہزار سات سو اسی پاکستانیوں کو گزشتہ ہفتے مختلف پروازوں سے واپس لایا جا چکا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ اس مہینے کی دس تاریخ تک پندرہ خصوصی پروازوں کے ذریعے تین ہزار سات سو پچاس پاکستانیوں کو سعودی عرب سے وطن واپس لایا جائے گا

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے