منگل 24 ذوالحجہ 1442ﻫ - 3 اگست 2021

سپیکر قومی اسمبلی نے کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد اپنے فرائض سنبھال لیے

سپیکر قومی اسمبلی نے کورونا وائرس کے مرض سے صحتیاب ہونے کے بعد باقاعدگی کے ساتھ اپنے فرائض سنبھال لیے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کورونا وائرس کی بیماری سے صحتیاب ہونے کے بعد اپنی ذمہ داریاں دوبارہ شروع کر دیں ہیں۔ کورونا وائرس کی علالت کے بعد آج جب سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ استقبال کے موقع پر سیکرٹری قومی اسمبلی سمیت قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے۔

سپیکر اسد قیصر نے شعبہ قانون سازی اور انتظامی امور سے تعلق رکھنے والے سینئر افسران سے ہونے والی ملاقات میں قومی اسمبلی کے آئندہ ہونے والے اجلاس کے لیے کیے جانے والے انتظامات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات کی موجودگی میں قومی اسمبلی کے آئندہ ہونے والے اجلاس اور سیکرٹریٹ کے دیگر انتظامی امور پر قومی اسمبلی کے شعبہ انتظامیہ نے سپیکر اسد قیصر کو تفصیلی بریفنگ دی۔

سپیکر اسد قیصر نے 5 جون ، 2020 کو شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے انتظامات کے بارے میں اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شعبہ انتظامیہ کو قومی اسمبلی ہال ، پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز کے اندر مناسب انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس وبائی بیماری کے پھیلاؤ کا خطرہ موجود ہے جس سے نبرد آزما ہونے کے لیے ہمیں تمام تر ضروری حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا ہو گا۔

سپیکر اسد قیصر نے تمام افسران اور عملے کا ان کی صحتیابی کے لیے کی جانے والیدعاؤں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ جب وہ ائسولیشن اور ہسپتال میں داخل تھے اس دوران جس جس نے بھی میرے لیے دعائیں کیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے میں تحہ دل سے ان کا شکر گزار ہوں۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے