جمعرات 15 ربیع الاول 1443ﻫ - 21 اکتوبر 2021

امریکہ میں کورونا سے 25 فیصد سے زیادہ اموات نرسنگ ھومزمیں ہوئیں

نیویارک ( خصوصی رپورٹ) امریکہ بھر میں کورونا وائرس سے ایک لاکھ پانچ ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جن میں سے 26 ہزار سے زائد اموات نرسنگ ھومز میں ہوئی ہیں.دوفاقی ایجنسیوں کی جاری کردہ رپورٹس کے مطابق اس اعداد وشمار میں ابھی تمام ہلاکتوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے. سینٹرز فار ڈیزیز کنڑول اینڈ پروینشن اور سینٹرز فار میڈیکیئر اینڈ میڈیکیڈ سروسز کے مطابق 26 ہزار سے زائد مریضوں کے علاوہ نرسنگ ہومز کے 500 سے زیادہ سٹاف ممبران بھی ہلاک ہوئے ہیں.اے بی سی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صحت کے وفاقی اداروں نے اس بات کا انکشاف ریاستی گورنروں کو روانہ کردہ ایک خط میں کیا ہے.نرسنگ ھومز میں اموات کورونا سے مجموعی اموات کا 25 فیصد سے زیادہ ہیں.خط میں مذید کہا گیا ہے کہ رپورٹ میں بعض ریاستوں کے نرسنگ ہومز کے مئی سے پہلے کے اعداد وشمار شامل نہیں ہیں. جس کا مطلب ہے امریکہ بھر میں نرسنگ ھومز کی اموات کا 80 فیصد ہی شمار کیا جاسکا ہے.نیویارک سٹیٹ کے محکمہ صحت کے مطابق پیر کی شام تک نیویارک سٹیٹ کے نرسنگ ھومز میں اموات کی تصدیق شدہ تعداد 3310 کے قریب ہے جبکہ خیال کیا جاتاہے کہ مذید 2675 افراد COVID-19 کا شکار ہوئے ہونگے. مجموعی طور پر 5600 سے زائد افراد ریاست کے نرسنگ ھومز میں کورونا کے باعث انتقال کرچکے ہیں.نیویارک سٹیٹ کے گورنر کو نرسنگ ہومز کے معاملات سے نمٹنے کے سلسلے میں زبردست تنقید کا سامنا ہے.جبکہ گورنر کومو صدر ٹرمپ کی گائیڈ لائنز کو مورد الزام ٹہراتے ہیں.

یہ بھی دیکھیں

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان۔ 

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان۔ گزشتہ 24 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے