منگل 1 رمضان 1442ﻫ - 13 اپریل 2021

ٹرمپ کا جو بائیڈن کے انتخابی سٹاف پر انتشار پھیلانے والوں کی رہائی میں مدد کا الزام

واشنگٹن( پرو اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک طرف سماجی رابطوں کی چند بڑی ویب سائیٹس میں سے ایک ٹوئیٹر کی دشمنی میں ایگزیکٹو آرڈر بھی ایشو کرتے ہیں تو دوسری طرف وہ اسی ٹوئیٹر کے ذریعے اپنے مخالفین کو لتاڑتے بھی ہیں. امریکی صدر کسی بھی تنقید کو برداشت نہیں کرتے اپنے خلاف ہر تنقید اور تبصروں کا جواب دینا ضروری سمجھتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اپنے حریفوں کے کسی بھی اقدام پر ردعمل بھی فوری ظاہر کرتے ہیں.صدر ٹرمپ نے تازہ ترین ٹوئیٹ اپنے ڈیموکریٹک حریف صدارتی امیدوار جو بائیڈن کے خلاف کیا ہے. صدر ٹرمپ نے ایک ٹوئیٹ میں جو بائیڈن کے سٹاف ممبران کی جانب سے منی سوٹا کے واقعہ کے ردعمل میں مظاہرہ کرنے والے افراد کی رہائی کے لئے قائم ایک تنظیم کو فنڈز دینے پر سخت تنقید کی ہے. امریکی صدر کے ٹوئیٹ کے مطابق جو بائیڈن اس قدر غافل اور لاپرواہ ہیں کہ انہیں معلوم ہی نہیں انکی ناک کے نیچے کیا ہورہا ہے انکی انتخابی مہم کے سٹاف ممبران انتشار پھیلانے والوں کو جیلوں سے باہر نکالنے میں مدد کررہے ہیں.امریکی صدر کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن کے سٹاف ممبران زیادہ پاور فل ہیں.نیویارک پوسٹ کے مطابق ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی انتخابی مہم کے کم ازکم 13 سٹاف ممبران نے منی سوٹا فریڈم فنڈ میں عطیات دئے ہیں

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کا پیغام۔ 

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے