منگل 1 رمضان 1442ﻫ - 13 اپریل 2021

نیویارک سٹی میں رات کا کرفیو: سٹیٹ اور سٹی کے قانون دان حیرت زدہ

نیویارک( خصوصی رپورٹ)نیویارک سٹیٹ اور نیوریاک سٹی کونسل کے قانون ساز اور منتخب اراکین نیویارک سٹی میں کرفیو نافذ کرنے کے سٹیٹ گورنر اور سٹی مئیر کے فیصلہ پر حیرت زدہ ہوکر رہ گئے ہیں.واضح رہے کہ نیویارک سمیت امریکہ بھر میں مظاہروں اور توڑ پھوڑ کے نتیجہ میں بعض دیگر شہروں کی طرح نیویارک سٹی میں بھی کرفیو لگادیا گیا ہے. گورنر اینڈریو کومو اور مئیر بل ڈی بلازیو کا اعلان صدر ٹرمپ کی اس تنقید کے ردعمل میں ہے جس میں صدر نے بعض ریاستی اور شہری انتظامیہ کو پرتشدد مظاہروں کی روک تھام میں ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا تھا.بروکلین سے کونسل ممبر مارک ٹریگر نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ فوڈز ڈیلیوری کے کاروبار سے وابستہ کچھ لوگوں نے ان سے استفسار کیا ہے کہ وہ کنفیوژن کا شکار ہیں کہ کرفیو کی وجہ سے وہ اپنے شیلوزکو کیسے دوبارہ کھانوں کی ڈیلیوری سے پُر کریں.انہیں معلوم ہی نہیں کہ وہ کام کرسکتے ہیں یا نہیں.کوئینز بورو سے ڈیموکریٹک اسمبلی وومین کٹا لینا کروز کا کہنا ہے کہ ایک منتخب ممبر ہونے کے باوجود آپ کو ٹوئیٹر سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کا پڑوس لاک ڈاؤن ہے.کونسل ممبر جسٹن برنین کا کہنا ہے کہ آپ کہنے کو منتخب ممبر ہیں مگر اطلاع آپ کو گورنر یا مئیر کے بجائے نیویارک ون سے ملتی ہے.

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کا پیغام۔ 

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے