اتوار 23 ربیع الثانی 1443ﻫ - 28 نومبر 2021

شہبازشریف کیساتھ سلمان شہباز کوبھی پکڑکر لایاجائیگا، شیخ رشید

وفاقی وزير ريلوے شيخ رشيد کا دعویٰ ہے کہ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ 1985ء سے تمام شوگر ملز کو سبسڈی اور چینی کی برآمدات کی تحقيقات ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ صرف شہباز شريف ہی نہيں، سلمان شريف کو بھی پکڑ کر لايا جائے گا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا دعویٰ ہے کہ وفاقی کابینہ نے 1985ء سے تمام شوگر ملز کو سبسڈی اور چينی کی برآمدات کی تحقيقات کا فیصلہ کیا ہے، ايف آئی اے، ايف بی آر اور سيکيورٹيز اينڈ ايکسچينج کميشن ملزمان کا گھيراؤ کرے گا، شوگر ملز مافيا کو قانون کے کٹہرے ميں لائيں گے۔ انہوں نے کہا کہ صرف سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شريف ہی نہيں، ان کے بیٹے سلمان شريف کو بھی پکڑ کر لايا جائے گا، شہباز شريف نے سوچا تھا پاکستان ميں کورونا سے لاشوں کے ڈھير ہوں گے، اب جو مرضی کرليں، جی کا جانا ٹھہر گيا ہے۔آج نیب ٹیم نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ شہباز شریف کی لاہور میں رہائش گاہ پر چھاپہ مارا، تاہم قومی احتساب بیورو کے اہلکار سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو گرفتار نہ کرسکے

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے