اتوار 4 شوال 1442ﻫ - 16 مئی 2021

مقبوضہ کشمیر میں مہلک کورونا کی وبا کے باعث دو اورکشمیری وفات پاگئے

مقبوضہ کشمیر میں مہلک کورونا کی وبا کے باعث دو اورکشمیری وفات پاگئے جس سے مقبوضہ علاقے میں جاںبحق ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر33ہوگئی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان میں ضلع بارہمولہ کے علاقے خانپورہ سے تعلق رکھنے والی ایک معمر خاتون بھی شامل ہے جن کا گزشتہ روز انتقال ہو گیاتھا اور انکی وفات کے بعد ملنے والی کورونا وائرس کی ان کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ مہلک وائرس سے سرینگر کے ایس ایم ایچ ہسپتال میں کپواڑہ کے علاقے لولاب کا رہائشی 27سالہ نوجوان بھی وفات پاگیا ہے ۔ نوجوان کی بھی رپورٹ اس کی وفات کے ایک دن بعد مثبت آئی ہے ۔ اعدادوشمار کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر میں وائرس کی وجہ سے جاںبحق ہونیوالے افراد کی تعداد 33ہوگئی ہے جبکہ جموں ڈویژن میں چار افراد اس وائرس سے لقمہ اجل بن چکے ہے۔ابھی تک ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ افراد کورونا وائرس کی وجہ جاںبحق ہوئے ہیں۔
مقبوضہ علاقے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2ہزار678ہے جن میں سے 1ہزار999وادی کشمیر ،602جموں جبکہ 77لداخ خطے میں ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے