جمعرات 3 رمضان 1442ﻫ - 15 اپریل 2021

نیوریاک میں صدر ٹرمپ کے ہوٹل اور رہائش گاہ ٹرمپ ٹاورز کے باہر احتجاجی مظاہرے

نیویارک ( نیوز ڈیسک) مین ہٹن ( نیویارک ) میں سینٹ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذاتی ہوٹل ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کے سامنے سینکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا. مظاہرین منی سوٹا میں قتل ہونے والے سیاہ فام افریقی نوجوان کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے تھے. کچھ فاصلہ پر واقع ٹرمپ ٹاور کے باہر بھی مظاہرہ کیا گیا.سیکنڑوں کی تعداد میں لوگوں نے وہاں بھی گھٹنے کے بل بیٹھ کر جارج فلائیڈ سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا.مظاہرین نے سفاکانہ قتل کے خلاف زبردست نعرے بازی کی. پولیس کی جانب سے طاقت کے استعمال اور نسلی تعصب کی مذمت کی گئی. شام 8 بجے کے قریب لوگوں نے براڈوے کا رخ کرتے ہوئے لنکن سینٹر کی طرف مارچ کیا.بعض مشتعل مظاہرین پولیس کو گالیاں بھی دیتے رہے.بعض افراد پولیس کی گاڑیوں پر چڑھ گئے جبکہ مظاہرین کی جانب سے آتش بازی بھی کی گئی.قبل ازیں ہزاروں افراد نے لوئر مین ہٹن اور اپر ایسٹ پر بھی مظاہرہ کیا اور جارج فلائیڈ کے قتل کی شفاف اور منصفانہ کارروائی کا مطالبہ کیا.اوبر اور لفٹ سمیت تمام ایپ کار سروس کرفیو کے دوران معطل رہیں گی. ییلو اور گرین ٹیکسیوں کو صرف ضروری ورکرز (Essential Workers )کو سروس فراہم کرنے کی اجازت ہوگی.

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کا پیغام۔ 

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے