اتوار 27 رمضان 1442ﻫ - 9 مئی 2021

شاہ محمود قریشی کا کینیڈا کی وزیر سے ویڈیو لنک کے ذریعے رابطہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کینیڈا کی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی کرینہ گولڈ سے ویڈیو لنک کے ذریعے رابطہ

دونوں وزراء کے مابین دو طرفہ تعلقات، کورونا وائرس کی صورتحال اور اس کے معاشی مضمرات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا

وزیر خارجہ نے کرونا وبا کے حوالے سے کینیڈا کی طرف سے اٹھائے گئے بروقت موثر اقدامات کو سراہتے ہوئے، اس وبا سے نمٹنے کیلئے دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا

پاکستان اپنے محدود وسائل کے ساتھ ایک طرف کرونا جیسی عالمی وبا سے نبرد آزما ہے تو دوسری طرف معاشی بحران کا شکار لاکھوں غریب پاکستانیوں کی معاشی معاونت کیلئے کوشاں ہے.مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان اس وقت کرونا کی انتہائی سطح کو چھو رہا ہے ہمیں بیک وقت دو چیلنجز کا سامنا ہے ایک طرف ہمیں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے اور دوسری طرف اپنے لوگوں کو بھوک اور غربت سے بچانا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

25 فیصد پاکستانی خط _غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں ہم اپنے محدود وسائل کے باوجود، کورونا وائرس کے معاشی مضمرات سے نمٹنے کیلئے "احساس پروگرام کے تحت، تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہے ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

کورونا وائرس عالمی وبائی چیلنج سے نبرد آزما ،ترقی پذیر ممالک کی ابتر معاشی حالت کو پیش نظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے ترقی پذیر ممالک کیلئے” ڈیٹ ریلیف” کی فراہمی کی تجویز دی ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

ہميں خوشی ہے کہ جی 20 اور دیگر اہم فورمز پر اس تجویز کو نہ صرف زیر بحث لایا گیا بلکہ اس تجویز کے پیش نظر عملی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں لیکن اس چیلنج کی نوعیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ اقدام ناکافی ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

ہمیں توقع ہے کہ کینیڈا جی 7 اور جی 20 فورمز کا اہم اور فعال رکن ہونے کے ناطے اس ڈیٹ ریلیف تجویز کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے میں مدد کریگا مخدوم شاہ محمود قریشی

کنیڈین وزیر نے ڈیٹ ریلیف تجویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ کرونا ایک عالمی چیلنج ہے ہم اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں

کنیڈین وزیر نے کہا کہ ہم کرونا وبا کے ساتھ ساتھ پولیو کے خاتمے کے لئے بھی پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے

وزیر خارجہ نے ترقی پذیر ممالک کی معاشی معاونت کے لیے عالمی کانفرنس کے انعقاد اور وزیر اعظم عمران خان کو مدعو کرنے پر کنیڈین وزیر اعظم کا خصوصی شکریہ ادا کیا

وزیر خارجہ نے کہا کہ کرونا کے ساتھ ساتھ ہمیں ٹڈی دل کے حملے کا بھی سامنا ہے جس سے زراعت کے شعبے کو شدید خطرات لاحق ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ نے کینیڈین وزیر کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کشی اور
انسانی حقوق کی مسلسل سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنی ہندتوا سوچ پر عملدرآمد کے ذریعے پورے خطے کے امن و استحکام کو تباہ کرنے کے درپے ہے

بھارت، مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کے ذریعے امن پسند شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

بھارت، مسلمانوں کو کرونا وبا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دے کر ان کی مسلسل تضحیک کر رہا ہے عالمی برادری کو اس ہندوستان کے منفی رویے کا نوٹس لینا چاہیے مخدوم شاہ محمود قریشی

دونوں وزراء کا کرونا وبا سے نمٹنے اور اہم علاقائی و عالمی امور پر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کے لیے، باہمی مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے