اتوار 3 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 13 جون 2021

"سکھ فار جسٹس”کا چین کے نام خط

عالمی خالصتان تنظیم "سکھ فار جسٹس” جس کا ہیڈ کوارٹر نیویارک امریکہ میں ھے، نے چین کے صدر کے نام ایک خط لکھا ھے جس میں انہوں حالیہ چین بھارت سرحدی کشیدگی میں چین کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ھے۔۔۔

اسکے علاوہ خط میں بتایا گیا ھے کہ دنیا بھر کے تمام سکھ کمیونٹی سکھ فار جسٹس کے پلیٹ فارم پر اکٹھی ھو چکی ھے۔ جس کا مقصد اپنی تاریخی سرزمین "پنجاب” جو کہ بھارتی قبضے میں ھے، اسکو بھارت تسلط سے آزاد کروانا۔۔۔

انہوں انڈین پنجاب پر بھارت سرکار کے لگائے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر گل کی سکھوں کے حقوق کے خلاف پالیسیوں کا بھی خط میں ذکر کیا. انہوں نے کہا کہ بھارت 1947 سے لے کر آج دن تک سکھوں کی سرزمین پر قابض ھے۔۔۔

خط میں مزید کہا گیا کہ بھارت ھماری سرزمین کے وسائل چوری کر رہا ھے۔ ھمارے آباؤ اجداد کی اس تاریخی سرزمین پر سکھ کمیونٹی کی نسل کشی کر رہا ھے۔۔۔

خط میں چین کے صدر سے خصوصی اپیل کی گئی ھے کہ چین بین الاقوامی فورمز بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سکھوں کے آزادی اظہار رائے، بھارت سے آزادی کیلیے ریفرنڈم کے حق میں آواز اٹھائیں۔۔۔

انہوں نے کہا "سکھ فار جسٹس” کی مہم چلانے والے ھمارے نمائندے یورپ اور ایشیاء کے مختلف ممالک میں اپنے سکھ ووٹرز کی رجسٹریشن کرتے ھوئے اور اپنے حق کیلیے دنیا بھر کو حمایت کی اپیل کرتے ھوئے چین آئیں گے۔۔۔

خط میں لکھا ھے کہ اگست 2020 کے تیسری ہفتے میں "سکھ فار جسٹس” کے نمائندے بیجنگ پہنچیں گے۔ جھاں چینی حکام سے دوطرفہ مفاد کے امورکو باقائدہ زیر بحث لائیں گے۔ اور مستقبل کیلیے کوئی لائحہ عمل تیار کریں گے

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے