اتوار 1 جمادی الاول 1443ﻫ - 5 دسمبر 2021

پلاٹ الاٹمںٹ سکینڈل میں میر شکیل الرحمن کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائیکورٹ، غیر قانونی پلاٹ الاٹمںٹ سکینڈل میں گرفتار ملزم میر شکیل الرحمن کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر. جسٹس محمد طارق عباسی اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل 2 رکنی بنچ 11 جون کو میر شکیل کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گا. 28 مئی کو جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کی کاز لسٹ منسوخی کے باعث کیس سماعت کیلئے مقرر نہ ہو سکا تھا. عدالت نے میر شکیل کی رہائی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کر رکھا ہے. نیب نے گرفتاری سے قبل اپنے ہی بنائے گئے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی، درخواست میں موقف. نیب کیجانب سے دوران تفتیش کچھ برآمد نہیں ہوا. 34 برس قبل خریدی گئی پراپرٹی کےتمام شواہد نیب کو فراہم کر چکا ہوں. نیب نے مزید کچھ بھی برآمد نہیں کرنا، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کیا جا چکا، ضمانت پر رہا کیا جائے

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے