منگل 29 رمضان 1442ﻫ - 11 مئی 2021

سینیٹررحمان ملک کی امریکی خاتون کے بیہودہ و نازیبا الزامات کی سختی سے تردید

سینیٹر رحمان ملک کے ترجمان نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کے من گھڑت، بیہودہ الزامات کے جوابات دینا اپنی توہین سمجھتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ سینیٹررحمان ملک نے امریکی خاتون کے بیہودہ و نازیبا الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ رحمان ملک کے بیٹوں نے امریکی خاتون کے خلاف قانونی کارروائی اور ہتک عزت کا دعوی دائر کرنے کیلئے قانونی رائے مانگ لی ہے، امریکی خاتون کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں جس کا مقصد سینیٹر رحمان ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سنتھیا نے رحمان ملک کیخلاف نازیبا الزامات کسی مخصوص فرد یا گروہ کے اکسانے پر لگائے ہیں، رحمان ملک نے ہمیشہ بھارت کے کشمیریوں و بھارتی مسلمانوں پر مظالم کیخلاف آواز بلند کی ہے، الزامات اس وقت سامنے آئے جب بحیثیت چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ امریکی خاتون کے بینظیر کیخلاف لگائے گئے الزامات کا نوٹس لیا۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے