ہفتہ 14 ذوالحجہ 1442ﻫ - 24 جولائی 2021

چینی بحران میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات دائر کرنے پر غور

چینی بحران میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ ہوگیا۔ سفارشات کی روشنی میں ذمہ داران کے خلاف مقدمات دائر کیے جائیں گے۔ وزیراعظم نے اتوار کو اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں معاون خصوصی احتساب مرزا شہزاد اکبر چینی بحران کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کے لیے سفارشات پیش کریں گے۔ سفارشات کی روشنی میں چینی بحران کا ذمہ دار قرار دئیے گئے افراد کے خلاف فوجداری مقدمات نیب اور ایف آئی اے کو بھجوائے جائیں گے۔ حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔

واضح رہے کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین اور دیگر کو ذمہ دار قرار دیاگیاتھا۔ جہانگیر خان ترین رواں ہفتے ہی برطانیہ جا چکے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے طبی معائنے کے لیے برطانیہ آئے ہیں۔

یاد رہے کہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چینی شوگر انکوائری رپورٹ میں تمام لوگ جیل جائیں گے کوئی نہیں بچے گا۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے