ہفتہ 5 رمضان 1442ﻫ - 17 اپریل 2021

بھارت نے فضائی حملے کی حماقت کی تو منہ توڑ جواب دینگے: پاکستانی وزیر خارجہ

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت لداخ پر سرجیل سٹرائیک کیوں نہیں کرتا، بھارت حماقت نہ کرے، حملہ کیا تو فوری اور زبردست جواب دیا جائے گا۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ بھارت یہ گیڈربھپکیاں بند کرے، امیت شاہ کا آج کا بیان غیرذمے دارانہ ہے، دنیا بھارتی زویر داخلہ کے بیان کا نوٹس لے، پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے، بھارت معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ امیت شاہ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ انکا لداخ کے بارے میں کیا خیال ہے، بھارت لداخ پر سرجیل سٹرائیک کیوں نہیں کرتا، لداخ کے معاملے پر بھارتی میڈیا کیوں خاموش ہے ، بھارت اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتیں حکومت سے نالاں ہیں، وہاں معاشی حالات بگڑ چکے ہیں، کشمیرمیں بھارت نے ظلم کی انتہا کی ہوئی ہے، بھارت افغانستان کے امن عمل کو سبوتاژکرنا چاہتا ہے، بھارت اپنے اندرونی حالات سے توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے