بدھ 2 رمضان 1442ﻫ - 14 اپریل 2021

ہندوستان کورونا وائرس کے محاذ پر بھی پٹ گیا

ہندوستان کورونا وائرس کے محاذ پر بھی پٹ گیا. ہندوستان کی کورونا وباء کیخلاف حکمت عملی بری طرح ناکام. غیرملکی جریدے "فنانشل ٹائمز” کے ہاتھوں مودی سرکار کی بدترین سبکی. ہندوستان 1.4 ارب آبادی میں کورونا کی 7 ہزار 500 اموات کیساتھ دنیا کا بدترین خطہ بن گیا. بھارتی وزیراعظم مودی نے 500 کورونا کیسز پر 24 مارچ کو دنیا کا ظالمانہ لاک ڈاؤن کیا، فتح کا نعرہ لگایا. مودی نے تباہ ہوتی معیشت پر مئی کے آخر میں لاک ڈاؤن ختم کیا، انفیکشن بڑھا، اسپتال بھر گئے. مودی کا ہندوستان خطرناک حد تک وائرس کی طوالت برداشت کرنے کو تیار نہیں. ہندوستان میں لاک ڈاؤن حکمت عملی بری طرح ناکام ہو گئی. بھارت میں لاک ڈاؤن بوکھلاہٹ سے کاروبار بند، ٹرانسپورٹ معطل، مزدور بے روزگار ہو گئے. ہندوستان میں لاکھوں افراد کچی آبادی، صنعتی علاقوں میں بنا معاش پھنسے رہے، بیشتر دیہات کو پیدل گئے. بھارت میں لاک ڈاؤن سے سنگین معاشی بحران پیدا ہوا، 14 کروڑ افراد بے روزگار ہوئے. مودی کے باعث ہندوستان، 40 سال میں پہلی مرتبہ شدید کساد بازاری سے گزر رہا ہے. پوری دنیا میں لاک ڈاؤن برقرار رکھنا مشکل ترین، آبادی کیلئے دور رس معاشی مشکلات کا پیشہ خیمہ رہا. ہندوستان میں یومیہ کورونا کیسز اوسطاً 9 ہزار 439 ہو چکے. لاک ڈاؤن کے بعد ہندوستانی معیشت مخدوش، کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں. شہروں سے دیہی علاقوں کو جانے والے مزدور کورونا پھیلاؤ کا ذریعہ بن گئے. ٹڈی دل کے غول ہندوستانی معیشت اور غذائی پیداوار کیلئے دوسرا بڑا خطرہ ہیں. لاک ڈاؤن کے مضر اثرات، معاشی حقائق نے مودی کو سب کھولنے پر مجبور کر دیا. بھارت کا شعبہ صحت بغیر مالی وسائل شدید دباؤ میں ہے. بھارتی حکومت نے 266 ارب ڈالر یا شرح نمو کے 10 فیصد مالیاتی پیکج کا اعلان کیا. در حقیقت ہندوستانی مالیاتی پیکج صرف شرح نمو کا 1.5 فیصد ہے. ہندوستان اب محدود پابندیوں، ٹیسٹنگ، ڈیٹا تبادلہ، ماسک اور صفائی کا سوچ رہا ہے. ان اقدامات کے بغیر دنیا کے دوسرے گنجان آباد ملک میں صورتحال بھیانک ہونے جا رہی ہے.

یہ بھی دیکھیں

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان۔ 

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان۔ گزشتہ 24 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے