منگل 13 ربیع الاول 1443ﻫ - 19 اکتوبر 2021

وزیراعظم پاکستان پروگرام: کوئٹہ میں 20 ہزار مرغیاں تقسیم کی جائیں گی

ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک کوئٹہ ڈاکٹرموسی جان مندوخیل نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان پروگرام کے تحت ضلع کوئٹہ میں 20 ہزار مرغیاں تقسیم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر لائیو سٹاک حاجی مٹھا خان کاکڑ،سیکرٹری لائیو سٹاک محمد طیب لہڑی اور ڈی جی لائیو سٹاک غلام حسین جعفر کی کوششوں سے د وسرے صوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی وزیراعظم پاکستان خوشحالی منصوبہ برائے گھریلو مرغبانی کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے
وزیراعظم پاکستان اسکیم کے تحت حق دار مرد اورخواتین میں بیس ہزار مرغیاں تقسیم کی جائیں گی جس میں نو مرغیاں اور ایک مرغ کا سیٹ(ٹوٹل دس مرغیاں) عمر 80 سے 85 دن رعایتی قیمت 1465 روپے میں ملیں گی
اس سلسلے میں رجسٹریشن فارم کوئٹہ میں سول ویٹرنری گھوڑا ہسپتال میکانگی روڈ، کوئٹہ سول ویٹرنری ہسپتال کچلاک،سول ویٹرنری ہسپتال اغبرگ نوحصار،سول ویٹرنری ہسپتال پنجپائی،سول ویٹرنری ہسپتال ایسٹرن بائی پاس بکرا منڈی اورسول ویٹرنری ڈسپنسریز ہنہ اوڑک،سر ہ غڑگی،کیچی بیگ، چشمہ اچوزئی،کلی رحیم گل،کلی بڑاہ اور سبزل روڈ میں دستیاب ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے