جمعرات 3 رمضان 1442ﻫ - 15 اپریل 2021

وزیراعظم کی پیٹرول کی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں پیٹرول کی قلت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم  کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اجلاس میں وفاقی وزرا نے ملک میں پیٹرول کی عدم دست یابی پر برہمی کا اظہار کیا۔

وفاقی وزراء مراد سعید اور فیصل واوڈا نے نجی ہسپتالوں کی جانب سے غریب عوام سے زائد وصولیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نجی ہسپتال مافیا کورونا کی آڑ میں غریب عوام کو لوٹ رہے ہیں ۔ ان کا مطالبہ تھا کہ صوبائی حکومتوں کو انتظامی معاملات بہتر کرنے کی بھی  ہدایت کی جائے۔وفاقی کابینہ نے چینی بحران تحقیقاتی  رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کے آغاز پر اطمینان کا اظہا کیا۔

ذرائع کے مطابق اس موقعے پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن میں تحریک انصاف کو احتساب کے لیے مینڈیٹ ملا۔  بنیادی اشیائے ضروریہ کی مناسب قیمتوں پر دستیابی اولین ترجیح ہے ۔ماضی میں سیاسی اثرورسوخ استعمال کرکے غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالے گئے۔ تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کو کیسز بھجوا دیے ہیں۔سیاست کو کاروبار کے لیے استعمال کرنے والوں سے حساب لیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے