منگل 21 صفر 1443ﻫ - 28 ستمبر 2021

‏اپنی آمدنی سے زیادہ ٹیکس کیوں دیا ؟نیب کے شہباز شریف سے سوال پر لیگی رہنما حیران

لیگی رہنماعطا تارڑ نے کہا ہے کہ نیب کی جانب سے شہباز شریف سے آج انوکھا سوال کیا گیا کہ آپ نے اپنی آمدن سے زیادہ کیوں ٹیکس دیا؟ شہباز شریف کو زیادہ ٹیکس دینے پر انعام دینا چاہیے۔

لاہور میں لیگی رہنماو¿ں نے پریس کانفرنس کی، اس موقع پر عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ دو سال سے شہباز شریف کی پیشیوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے شوگر اسکینڈل میں ڈیڑھ سے 2 سو ارب کے درمیان منافع کمایا لیکن انہیں چارٹرڈ طیارے سے شاہانہ پروٹوکول دیا گیا، وہ فوٹیجز منظر عام پر لائی جائیں اور دکھایا جائے ڈاکو کیسے باہر جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا نام انکوائری اسٹیج پر ہی ای سی ایل میں ڈالا گیا لیکن جہانگیر ترین کو باہر جانے سے پہلے روکا نہیں گیا

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے