ہفتہ 22 ربیع الثانی 1443ﻫ - 27 نومبر 2021

نیپال نے بھی بھارت کو گہرا زخم لگا دیا،3 متنازع علاقے اپنے نقشے میں شامل کر لئے،بھارتی عوام آگ بگولہ


لداخ پر چین سے ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارت کو ایک اور محاذ پرزور دار جھٹکا لگ گیا۔بھارتی سرحد سے متصل تین متنازع علاقے نیپال کے نقشے میں شامل کر لیے گئے، نقشےکی تبدیلی کے لیے آئینی ترمیم بل ایوان زیریں میں بحث کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن سمیت بھارت نواز سیاسی جماعتوں نے بھی بل کی حمایت کی ہے جس کے بعددونوں ایوانوں سے بل کی منظوری یقینی ہے۔تین متنازع علاقےنیپال میں شامل کر کے نقشےکی تبدیلی کا بل نیپالی پارلیمنٹ میں جلد ہی منظور کروالیا جائے گا۔نیپال کے اس بڑے اور جراتمندانہ اقدام پر بھارتی حکام کو سانپ سونگھ گیا ہے، بھارتی میڈیا اور سیاستدان اس اقدام پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔یادچند روز قبل چین نےلداخ ریجن میں بھارت کو عبرت ناک شکست دے کر علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے