اتوار 6 رمضان 1442ﻫ - 18 اپریل 2021

شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر اورقومی اسمملی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ترجمان کے مطابق انھوں نے لاہور ماڈل ٹاؤن رہائش گاہ پر اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا ہے اور ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔

نیب نے دو دن قبل شہباز شریف کو تفتیش کے لیے بلایا تھا اور اس موقع پر پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد بھی نیب دفتر کے باہرموجود رہی۔

پارٹی ترجمان کے مطابق تحریری طور پر نیب کو متعدد بار آگاہ کیا کہ شہباز شریف کینسر کے مرض میں مبتلا رہے ہیں اور ان کی قوت مدافعت عام لوگوں کی نسبت کم ہے یہاں تک کہ ویڈیو لنک پر تفتیش کرنے کی پیشکش کی گئی۔

ترجمان کے مطابق شہباز شریف کی نو جون کو نیب کی پیشی کے علاوہ نہ کسی سے ملاقات ہوئی اور نہ ہی وہ کہیں اور گئے ہیں۔

پارٹی ترجمان نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ شہباز شریف کو ان حالات میں نیب میں طلب کر کے ان کی زندگی کو خطرے میں ڈالا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر شہباز شریف کو کچھ ہوا تو عمران خان اور نیب ذمہ دار ہوں گے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے