لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو یکم جولائی کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور نے رمضان شوگر ملز کیس میں گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جسے جج امجد نذیرچودھری نے تحریر کیا۔
تحریری حکم نامے کے مطابق شہباز شریف کو یکم جولائی کو ایک بار پھر طلب کر لیا۔شہباز شریف کو فرد جرم کے لیے طلب کیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔
شہباز شریف کے وکیل نے کورونا وائرس کی رپورٹ جمع کروائی،جس میں کہا گیا کہ شہباز شریف کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے ۔
شہباز شریف کے وکیل نے سماعت تینوں ہفتے تک ملتوی کرنے کی استدعا کی جسے تاہم عدالت نے منطور کرتے ہوئے شہباز شریف کو یکم جولائی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز میاں شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ یا تھا اور وہ کل عدالت نہ پیش ہوسکے۔
مریم اورنگزیب نے شہباز شریف میں کورونا مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے خود کو اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ دوسری جانب ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ اگر شہباز شریف کو کچھ ہوا تو اسکے ذمہ دار نیب اور عمران نیازی ہوں گے