بدھ 25 ذوالحجہ 1442ﻫ - 4 اگست 2021

سابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب میجر ریٹائرڈ مشتاق کورونا کے باعث انتقال کرگئے

میجر ریٹائرڈ مشتاق کو حالت تشویشناک ہونے پر 4 روز قبل سی ایم ایچ لایا گیا تھا جہاں وہ کورونا وارڈ کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے۔

ذرائع کے مطابق میجر ریٹائرڈ مشتاق دو بوتل پلازمہ لگنے کے باوجود جانبر نہ ہوسکے۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے  میجر(ر) مشتاق احمد کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں لاہور پولیس لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے، وہ انتہائی نفیس، ماتحت پرور اور پروفیشنل آفیسر تھے۔

ذوالفقار حمید نے  مزید کہا  کورونا وبا ایک حقیقت ہے ہمیں احتیاط برتنا ہوگی، لاہور پولیس کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی، شہریوں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے 8 اہلکار و افسران فرض کی راہ پر قربان ہوگئے۔

واضح رہے کہ میجر(ر) مشتاق نے 1966 میں پاک فوج میں کمیشن لیا، 1976 میں پنجاب پولیس جوائن کی، 1971 کی جنگ میں تمغہ جرات بھی حاصل کیا۔  میجر ریٹائرڈ مشتاق ڈی آئی جی لاہور بھی رہے  اور  وہ ڈی آئی جی فیصل آباد بھی رہ چکے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے