اتوار 6 رمضان 1442ﻫ - 18 اپریل 2021

بھارت اپنی خفت مٹانے کیلئے جھوٹی خبروں کاسہارا لینے لگا

بھارتی میڈیا پاکستان فوبیا میں اس قدر ڈوب چکا ہے کہ اپنی خفت مٹانے کیلئے جھوٹی خبروں کا سہارا لینا شروع کردیا، بھارتی میڈیا نے عوام کو گمراہ کرنے کیلئے پاکستان ایئر فورس کے لڑاکا طیارے ایف 16 کے لاپتہ ہونے کی جھوٹی خبریں چلانا شروع کردیں۔

بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر پاکستانی نیوز ویب سائٹ ڈان ڈاٹ کام کا ایک سکرین شاٹ وائرل ہورہا ہے جس میں خبر دی گئی ہے کہ کراچی میں افراتفری کی صورتحال کے دوران پاکستان ایئر فورس کا ایک لڑاکا طیارہ ایف 16 لاپتہ ہوگیا ہے۔

یہ سکرین شاٹ اسی روز کو وائرل ہونا شروع ہوا، جس روز بھارتی میڈیا نے ایک اور من گھڑت خبر چلانا شرو ع کی جس میں دعوی ٰ کیا گیا کہ منگل 9 جون کو بھارتی ایئر فورس کے فائٹرز کی لائن آف کنٹرول پار کرکے کراچی پہنچنے کی افواہوں پر پاکستان میں افراتفری پھیل گئی ہے۔

تاہم بھارت کی دونوں خبریں جھوٹی ثابت ہوگئی ہیں، جھوٹی خبر کو جس ادارے سے منسوب کیا گیا اسی ادارے ڈان ڈاٹ کام نے اس سکرین شاٹ کو ایڈیٹڈ یعنی فوٹو شاپ کے ذریعے بنائے جانے کے ثبوت پیش کردیے، ڈان نے اپنی ویب سائٹ پر اس سکرین شاٹ کے تمام وہ پہلو عیاں کردیے جس سے ثابت ہوگیا کہ یہ سکرین شاٹ فوٹو شاپ سے تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے