منگل 1 رمضان 1442ﻫ - 13 اپریل 2021

پاکستانی امریکن خاتون اٹارنی سمیت تین افراد پر فرد جرم: عمر قید کا سامنا

نیویارک( رپورٹ : ایم آر فرخ)ایک پاکستانی امریکن خاتون اٹارنی اسکے ساتھی اٹارنی اور اپ سٹیٹ نیویارک کی ایک خاتون پر پولیس کی گاڑی پر آتشگیر مواد پھینکنے اور دوسروں کو ایسا کرنے پر اکسانے سے متعلق سات الزامات پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے.عروج رحمان سمیت تینوں افراد کو عمر قید کی سزا کا سامنا ہے.کاکسٹل (اپ سٹیٹ)کی 27 سالہ سمانتھا شیڈر پر الزام ہے کہ انہوں نے 30 مئی کو بروکلین میں سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ کے منی سوٹا پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف مظاہرے کے دوران پولیس کی ایک گاڑی پر آتشگیر مواد پھینکا تھا اس گاڑی میں چار پولیس اہلکار سوار تھے.سمانتھا پر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے اسے گرفتار کرکے لے جانے والے ایک پولیس آفیسر کی ٹانگ پر دانتوں سے کاٹا تھا.کگ بھگ اسی وقت 31 سالہ عروج رحمان اور 32 سالہ کولن فورڈ میٹس کو پولیس کی ایک خالی گاڑی پر خودساختہ آتش گیر مواد (Molotov Cocktail)سے حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا.تینوں پر جو سات الزامات عائد کئے گئے ہیں ان میں دھماکہ خیز مواد کا استعمال، جلاؤ گھیراؤ، جرم کے ارتکاب کے لئے دھماکہ خیز مواد کا استعمال،سول نافرمانی اور دھماکہ خیز مواد قبضہ میں رکھنا یا تیار کرنے کی کوشش شامل ہیں.یونائیٹڈ سٹیٹ اٹارنی رچرڈز ڈونوو کے مطابق اس قسم کے مجرمانہ اقدام کو قطعی احتجاج کا انداز نہیں قرار دیا جاسکتا.پولیس افسران پر حملے کرنے والے مظاہرین نہیں مجرم ہیں اور ان سے ایسا ہی سلوک کرنا چائیے.ان حملوں میں کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا. سمانتھا شیڈر کی پھینکی گئی بوتل سے آگ نہیں بھڑکی. جبکہ عروج اور کولن فورڈ نے جو دھماکہ خیز مواد پھینکا تھا اس سے پہلے پارک ہوئی پولیس کی گاڑی کو آگ لگ گئی تھی.پولیس کے مطابق سمانتھا اس طرح کے مختلف واقعات کے دوران 11 ریاستوں میں گرفتار ہوچکی ہے.دوسری جانب عروج رحمان اور کولن فورڈ بروکلین کے باعزت باسی کے طور پر جانے جاتے ہیں جنہوں نے مشہور عام تعلیمی اداروں سے وکالت جیسی قابل عزت تعلیم پائی اور ایک معزز کیرئیر کے آغاز میں تھے.کولن فورڈ میٹس ایک مشہور لاء فرم سے وابستہ تھا اسے فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے. اس کے علاوہ وہ کمیونٹی بورڈ 5 کا ممبر تھا بورو پریذیڈنٹ نے اسے بورڈ سے بھی معطل کردیا ہے.

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کا پیغام۔ 

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے