بدھ 25 ذوالحجہ 1442ﻫ - 4 اگست 2021

سارہ محبوب کا تازہ کلام

اس نظر سے یہاں دیکھتا کون ہے
خود کو کُل کی طرح سوچتا کون ہے

ایسی آواز پر شکر واجب سمجھ
دوسروں کے لیے بولتا کون ہے

داد دو ہم ملے اور سراہا تمہیں
ورنہ تم کو یہاں پوچھتا کون ہے

کُھلتے کُھلتے کُھلے گا مزاجِ سگاں
بھونکتا کون ہے کاٹتا کون ہے

بے سبب جو اُٹھیں بزم سے ہم کبھی
روکنے کی طرح روکتا کون ہے

سارہ محبوب

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے