اتوار 6 رمضان 1442ﻫ - 18 اپریل 2021

امریکی عوام کے لئے نئے اقتصادی پیکج کے فوری اجراء کا امکان روشن

نیویارک ( رپورٹ: ایم آر فرخ))کورونا وائرس کی وجہ سے بیروزگاری اور معاشی بدحالی سے دوچار امریکی عوام کو بہت جلد 1200 ڈالر فی کس اور 5 افراد پر مشتمل فیملی کی صورت میں چار ہزار ڈالر فی فیملی بہت جلد ملنے کا قوی امکان ہے جبکہ ڈیموکریٹس نے ایوان نمائندگان سے منظور شدہ ہیروز ایکٹ کی سینٹ میں کامیابی کے لئے جدوجہد تیز کردی ہے. تاہم دوسرا Stimulus Check بہت جلد کروڑوں امریکی عوام کو ملنا شروع ہوجائے گا. امریکی وزیر خزانہ سٹیو منچن نے وال سٹریٹ جنرل کے ساتھ گفتگو کے دوران اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دوسرے Stimulus چیک پر کام ہورہا ہے اور بہت جلد امریکنز پر معاشی دباؤ کم کرنے کے لئے دوسرا چیک براہ راست ق اکاؤنٹس یا بزریعہ میل انہیں مل جائے گا. اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اپنے منصوبے پر کام کررہی ہے وہ اس سلسلے میں ڈیموکریٹس سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتی. صدر ٹرمپ گزشتہ بیروزگاری سے متعلق ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا اشارہ دے چکے ہیں کہ انکی انتظامیہ دوسرے چیک پر کام کررہی ہے کہ وہ بہت جلد عوام تک چیک پہنچ جائے.صدر ٹرمپ کے اقتصادی مشیر کیون ہیوسٹ کا کہنا کہ دوسرے Stimulus چیک کی امید روشن تر بلکہ یقینی ہے. سٹیو منچن نے وال سٹریٹ جنرل سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ دوسرے Stimulus چیک کے لئے بہت سنجیدہ ہے. اگرچہ ریپبلیکنز نینسی پیلوسی کے ھیروز ایکٹ کے حوالے سے سنجیدہ نہیں ہے جسے گزشتہ ماہ ایوان نمائندگان نے منظور کیا تھا اگر یہ بل منظور کرلیا گیا کہ تو امریکنز کو کئیر ایکٹ سے کہیں زیادہ فائدہ ھوگا. کئیر ایکٹ کے تحت اھل میاں بیوی کو 1200/1200 جبکہ انکے زیر کفالت بچوں کو 500/500 ڈالر دئے گیے.اس کے برعکس ہیروز ایکٹ میں فیملی کے ہر فرد کو خواہ وہ زیر کفالت بچے ہی کیوں نہ ہو 1200/1200 ڈالرز فی کس ملیں گے اس کا مطلب یہ کہ اگر کوئی گھرانہ میاں بیوی بچوں سمیت چھے افراد پر مشتمل ہوا تو اسے 7200 ڈالرز ملیں گے.ہیروز ایکٹ کے تحت 600 ڈالرز ہفتہ وار ادائیگی کو جولائی کے آخر سے بڑھا کر جنوری 2021 تک کرنے کی تجویز دی گئی ہے.تاہم سینٹ میں اکثریتی لیڈر مچ میکونل سمیت بیشتر ریپبلیکنز اراکین کانگریس اسکے مخالف ہیں کیونکہ انکے خیال میں ایسا کرنے سے معاشی بحالی کے اقدام کو دھچکہ لگے گا اور لوگ کام پہ جانے سے کترائیں گے کیونکہ پہلے ہی کئیر ایکٹ کے اہل افراد کو اوسطا 782 ڈالرز ھفتہ وار مل رہے ہیں جبکہ عام حالات میں شائد 600ڈالرز ہفتہ بھی نہ ملتے ہوں.ہیروز ایکٹ سینٹ سے پاس ہو یا نہ ہو تاہم کانگریس میں امریکنز کے لئے نئے اقتصادی پیکج پر غور وخوض جاری ہے اور بہت جلد حتمی اعلان متوقع ہے. بیروزگاری کی بڑھتی شرح اور Covid-19 کے باعث امریکی عوام کو درپیش معاشی مشکلات کے پیش نظر ٹرمپ انتظامیہ پر اس سلسلے میں جلد کوئی ٹھوس قدم اٹھانے کے لیے دباؤ بڑھتا جارہا ہے.

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کا پیغام۔ 

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے