منگل 21 صفر 1443ﻫ - 28 ستمبر 2021

لانڈھی میں تین منزلہ عمارت ایک طرف جھک گئی

کراچی کے علاقے لانڈھی بلال کالونی میں 80 گز پر قائم تین منزلہ عمارت ایک طرف جھک گئی ہے، عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں، جیو نیوز کی خبر پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم عمارت کا معائنہ کرنے پہنچی۔

لانڈھی بلال کالونی میں عمارت مخدوش ہوگئی، 80 گز پر قائم تین منزلہ عمارت پچھلے چار ماہ سے ایک طرف جھکی ہوئی ہے، اب اس میں مزید دراڑیں پڑنا شروع ہوگئی ہیں، جس کی وجہ سے مکینوں اور اہل علاقہ میں خوف پایا جاتاہے۔

اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو مطلع کیا کوئی کارروائی نہیں ہوئی، عمارت کے چاروں طرف دراڑیں پڑ گئیں ہیں عمارت میں مالک مکان اور کرائے دار رہائش پذیر ہیں، عمارت کے گراؤنڈ فلور پر دکانیں بھی ہیں۔

جیونیوز کی خبر پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے نوٹس لیا اور ایس بی سی اے کی ٹیم نے عمارت کا معائنہ لیا۔

ترجمان ایس بی سی اے کا کہنا ہے عمارت کے معائنے کے بعد اسے مخدوش قرار دے کر خالی کرایا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے