پیر 20 صفر 1443ﻫ - 27 ستمبر 2021

این سی او سی اجلاس: خلاف ورزیوں اور جرمانے پر بریفنگ

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر ملک بھر میں کوویڈ19 صورتحال اور ایس او پیز پر عمل درآمد پر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں جائزہ اجلاس ہوا جس میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں اور جرمانے پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وفاقی، صوبائی حکومتوں کی ہیلتھ گائیڈ لائنز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ٹیسٹنگ، ٹریسنگ، قرنطینہ حکمت عملی کے تحت 3 لاکھ 8 ہزار 600 کی آبادی کے لیے 1 ہزار 292 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کے آپشن پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ملک بھر میں ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں جاری ہیں۔

اسلام آباد میں 255 خلاف ورزیاں ہوئیں جن میں 44 ہوٹلز، 7 کارخانے سیل کیے گئے اور جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ وفاقی دارالحکومت میں 22 ورکشاپس، 42 گاڑیاں، 120 دکانیں سیل کردی گئیں اور جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ اسی طرح آزاد کشمیر میں 1037 خلاف ورزیاں ہوئیں، 170 گاڑیاں اور 163 دکانیں سیل کرکے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 231 خلاف ورزیاں ہوئیں جن میں 15 کارخانے، 83 گاڑیاں، 37 دکانیں سیل کی گئیں اور جرمانے عائد کیے گئے۔ خیبرپختونخوا میں 5798 خلاف ورزیاں ہوئیں جس کے تحت 122 گاڑیاں، 239 دکانیں سیل کیے گئے اور جرمانےعائد کیے گئے۔ پنجاب میں 3753 خلاف ورزیاں ہوئیں 9 کارخانے, 776 گاڑیاں اور 820 دکانیں سیل کرکے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ سندھ میں 1306 خلاف ورزیاں، 1 کارخانہ، 217 گاڑیاں اور 81 دکانیں سیل کی گئیں اور جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔ بلوچستان میں 736خلاف ورزیوں کے باعث ایک کارخانہ، 217 گاڑیاں،81 دکانیں سیل کی گئیں اور جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے