منگل 1 رمضان 1442ﻫ - 13 اپریل 2021

ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے 7 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا

ایڈیشنل ڈائیریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ فیض اللہ کوریجو نے سائبر کرائم سیل نے اس حوالہ سے پریس کانفرنس کی، ڈائیر یکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم پاکستان وقار چوہاں بھی اسلام آباد میں ویڈیو لنک کے زریعے پریس کانفرنس میں شامل تھے

ایڈیشنل ڈائیریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ فیض اللہ کوریجو کا کہنا تھا کہ جیتو پاکستان کے نام پر شہریوں سے اربوں روپے بٹورنے والا گینگ پکڑا گیام گینگ آرمی آفسر یا بھر اسٹیٹ بینک کے نمانیدے بن کر معلومات جمع کرتے تھے، ملزمان کو ملک کے مختلف شہروں سے گرفتار کیا گیا ،کورونا وائرس کے دوران مختلف بینک کے نام سے میسجز کرتے تھے کہ اپ کے اکائونٹ بند ہو گئے ہیں

کارروائیاں کراچی سمیت ملتان، فیصل آباد، گوجرانولہ، سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کیں،آیڈیشنل ڈائیریکٹر پاکستان احسان صادق نے آپریشن کی سربراہی کی،ایف آئی اے نے بڑے پیمانے پر مشینیں اور سمیں برآمد کر لیَں، ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان دوسرے کے نام پر سمیں خود کی کرا لیتے تھے،ملزمان کے خلاف 7 مقدمات درج ہیں جن کی تفتیش جاری ہے

ایڈیشنل ڈائیریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ فیض اللہ کوریجو کا کہنا تھا کہ نیٹ ورک کی پورے پاکستان میں شکایات موجود تھیں گروہ لوگوں کو انعام نکلنے کا لالچ دے کر پیسے مانگ کر لوٹتا تھا

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے