اتوار 6 رمضان 1442ﻫ - 18 اپریل 2021

شمالی کوریا کی جنوبی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی،حالات کشیدہ ، امریکہ اورچین بھی متحرک ہوگئے

سیئول :شمالی کوریا کی جنوبی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی،حالات کشیدہ ، امریکہ اور چین بھی متحرک ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کے سپریم رہنما کم جونگ اُن کی بااثر بہن کم یو جونگ نے جنوبی کوریا کو فوجی کارروائی کی دھمکی دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کے مطابق کم یو جونگ نے کہا کہ ‘میرے خیال میں یہ جنوبی کوریا کے حکام سے رابطے ختم کرنے کا انتہائی مناسب وقت ہے اور ہم جلد اس کے خلاف اگلی کارروائی کریں گے۔’انہوں نے کہا کہ ‘ملک کے سپریم رہنما، پارٹی اور ریاست کی جانب سے دیے گئے اختیارات استعمال کرتے ہوئے میں نے متعلقہ حکام کو جنوبی کوریا کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی ہدایت دے دی ہے۔’

کم یو جونگ کا کہنا تھا کہ ‘دشمن کے خلاف اگلی کارروائی کی ذمہ داری ہماری آرمی کے جنرل اسٹاف کو دے دی گئی ہے۔’انہوں نے واضح نہیں کیا کہ جنوبی کوریا کے خلاف کیا فوجی کارروائی کی جائے گی، لیکن انہوں نے ملک کے سرحدی شہر کیسونگ میں واقع مشترکہ رابطہ دفتر تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ ضروری ہے کہ انہیں اس بات کا شدت سے احساس دلایا جائے کہ انہوں نے کیا غلطی کی ہے۔’

یاد رہے کہ چند روز قبل شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کو شمن قرار دیتے ہوئے فوجی اور سیاسی تعلقات سمیت تمام رابطے ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا جس میں دونوں ممالک کے ہاٹ لائن پر رابطے بھی شامل ہیں۔جنوبی کوریا کی جانب سے غباروں میں بھر کر پمفلٹس پھینکے گئے تھے جس میں شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ان کے جوہری عزائم کے بارے میں عوام کو خبردار کیا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کا پیغام۔ 

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے