پیر 13 صفر 1443ﻫ - 20 ستمبر 2021

قُربانی واجِب ہونے کیلئے کتنا مال ہونا چاہئے

یادرہے ہربالِغ ،مُقیم، مسلمان مردو عورت ، مالکِ نصاب پر قربانی واجِب ہے۔ (عالمگیری ج٥ص٢٩٢) مالکِ نصاب ہونے سے مُراد یہ ہے کہ اُس شخص کے پاس ساڑھے باوَن تولے چاندی یا اُتنی مالیَّت کی رقم یا اتنی مالیَّت کا تجارت کا مال یا اتنی مالیَّت کا سامان ہو اور اُس پر اللہ عزوجل یا بندوں کا اِتنا قَرضہ نہ ہو جسے ادا کر کے بیان کردہ  نصاب باقی نہ رہے۔ فُقہائے کرامرَحِمَہُمُ اللہُ السَّلام فرماتے ہیں: حاجتِ اَصلِیّہ (یعنی ضَروریاتِ زندگی) سے مُراد وہ چیزیں ہیں جن کی عُمُوماً انسان کو ضَرورت ہوتی ہے اور ان کے بِغیر گزر اوقات میں شدیدتنگی ودُشواری محسوس ہوتی ہے جیسے رہنے کا گھر ، پہننے کے کپڑے، سُواری ، علمِ دین سے متعلِّق کتابیں اور پیشے سے متعلِّق اَوزار وغیرہ۔ (الھدایۃ ج١ص٩٦)

یہ بھی دیکھیں

کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت محکمہ مذہبی امور کے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں، اسلامک یونیورسٹی کے قیام سے متعلق جائزہ اجلاس۔ 

کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت محکمہ مذہبی امور کے مجوزہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے