پیر 20 صفر 1443ﻫ - 27 ستمبر 2021

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کابینہ میں ردو بدل کے حوالے سے رپورٹ وزیراعظم کو بھجوا دی

نئے مالی سال کے بجٹ کے بعد پنجاب کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کابینہ میں ردو بدل کے حوالے سے رپورٹ وزیراعظم کو بھجوا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 2020۔21 پیش کیے جانے کے پنجاب میں کوئی وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے رپورٹ بھی وزریراعظم عمران خان کو بھجوا دی گئی ہے۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد پنجاب کے اہم وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ میں نئے چہرے بھی متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق حسین جہانیاں گردیزی کو اہم وزارت دیے جانے کا امکان ہے،محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ ڈاکٹر یاسمین راشد کے پاس جبکہ پرائمری ہیلتھ کا دوسرا وزیر لایا جائے گا، دوسری جانب وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو بورڈ آف ریونیو کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ادارے میں نان ٹیکس وصولیوں کے وسیع امکانات ہیں لیکن اسکا کوئی میکنزم نہیں بن سکا۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے