اتوار 6 رمضان 1442ﻫ - 18 اپریل 2021

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چار ڈرائیور گرفتار

کوئٹہ: صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن میران بلوچ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے سلسلے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر طور ناصر کراس،جبل نور اڈہ اور ہزار گنجی اڈے میں کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 1 بس 2 ویگن بند جبکہ 4 ڈرئیواروں کو گرفتار کرلیا۔

اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ نے ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیوروں کو سختی سے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے عوام اور ٹرانسپورٹرز کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو کھلنے کا فیصلہ کیا لہذا ٹرانسپورٹرز حکومتی ہدایات اور احکامات کی مکمل پاسداری کریں۔ایس او پیز کے مطابق مسافروں کو سوار کریں۔غیرضروری رش،سماجی فاصلے۔گاڈیوں میں اسپرے۔

ماسک اور گلوز جیسے ہدایات پر مکمل عمل درآمد کریں۔حکومت کی جانب سے ہدایات کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔اس سلسلے میں خلاف ورزی کی صورت میں سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہم سب کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا۔ہماری لاوپرائی اور کوتاہی سے وائرس مزید پھیل سکتی ہے اور اگر ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری رہی تو حکومت کو سخت فیصلے اٹھانے پڑسکتی ہیں۔

لہذا ٹرانسپورٹرز حکومتی احکامات کی پاسداری کو یقینی بنائیں تاکہ ٹرانسپورٹ کا شعبہ چل سکے اور عوام کو بھی سہولیات مل سکیں۔ موجودہ حالات میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرانا ضروری ہے اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے والوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہیگا۔
#Pakistan

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے