اتوار 6 رمضان 1442ﻫ - 18 اپریل 2021

ائیر چیف مارشل کا عظیم جنگی ہیرو سیف الاعظم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

پاک فضائیہ کے سربراہ، ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے عظیم جنگی ہیرو گروپ کیپٹن (ریٹائرڈ) سیف الاعظم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ ائیر چیف نے1965 کی پاک بھارت جنگ اور 1967کی عرب اسرائیل جنگ میں انکے قابل فخر کارناموں پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران سیف الاعظم کو ایک بھارتی جنگی طیارہ مارگرانے پر ”ستارہ جرات” سے نوازا گیا۔ انہوں نے 1967 کی عرب اسرائیل جنگ میں تین اسرائیلی طیاروں کو تباہ کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ ترجمان پاک فضائیہ

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے