ہفتہ 10 ربیع الاول 1443ﻫ - 16 اکتوبر 2021

سندھ میں مویشی منڈیاں لگانے کے اجازت نامے منسوخ


سندھ حکومت کے محکمہ بلدیات نے صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی فروخت کے لیے مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت منسوخ کردی۔
محکمہ بلدیات اور ٹاؤن پلاننگ کی جانب سے متعلقہ حکام کو جاری خط میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں مویشی منڈیوں کو حکومتی ایس او پیز کے تحت لگانے کی اجازت دینے کے لیے محکمہ داخلہ کے 2 جون کے خط کی روشنی میں 3 جون کو جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کو واپس لیا جاتا ہے۔
سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ کا کہنا تھا کہ محکمہ بلدیات نے مویشی منڈیوں کے حوالے سے اپنی سفارشات واپس لے لی ہیں اور محکمہ داخلہ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ بلدیات نے مویشی منڈیوں کے اجازت نامے منسوخ کرنے کی سفارش کردی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے