منگل 1 رمضان 1442ﻫ - 13 اپریل 2021

وزیراعظم نے صوبوں کو متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کرنے کی ہدایت جاری کردی

کابینہ کا اجلاس
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا کی صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال، آئندہ چند دنوں کے تخمینوں اور صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں ملک کے مختلف صوبوں میں کورونا مریضوں کے لیے موجود بیڈز، آکسیجن، وینٹی لیٹرز اور سہولیات کی موجودہ صورتحال اور اس میں اضافے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں کورونا ٹیسٹ کرنے والی 107 لیبارٹریاں کام کر رہی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر 25 ہزار ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، جبکہ شروع میں ان لیبارٹریوں کی تعداد محض دو تھی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں 4800 وینٹی لیٹرز موجود ہیں جبکہ شروع میں ان کی کُل تعداد 700 تھی۔ موجود 4800 وینٹی لیٹرز میں مزید 1600 کا اضافہ بہت جلد ہو جائے گا۔
اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ملک میں این-95 ماسک اور وینٹی لیٹرز مقامی طور پر تیار کیے جا رہے ہیں اور جولائی تک تمام صوبوں کے مختلف ہسپتالوں میں کووڈ کے علاج کے لیے 2000 مزید بستروں کا اضافہ کر دیا جائے گا۔
سمارٹ لاک ڈاؤن
کورونا سے متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک کے 20 بڑے شہروں میں ان مقامات کی نشاندہی کردی گئی ہے جہاں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد زیادہ ہے اور جہاں صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انتظامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ملک بھر میں کورونا سے متعلق حفاظتی لباس اور ذاتی حفاظتی سامان کی تمام ضروریات با احسن طریقے سے پوری کی جار ہی ہیں۔
وزیرِ اعظم نے کوویڈ مریضوں کے استعمال میں آنے والی چند ادویات اور انجیکشنز کی دستیابی میں مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے چئیرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ مطلوبہ ادویات اور انجیکشن باآسانی میسر ہوں۔
وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز، وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیر برائے صنعت و پیداوار محمد حماد اظہر، مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ، معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ، فوکل پرسن برائے کوویڈ ڈاکٹر فیصل سلطان، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور دیگر سینئر افسران نے اس اجلاس میں شرکت کی۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے