منگل 21 صفر 1443ﻫ - 28 ستمبر 2021

انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کی گریڈ 21سے گریڈ 22میں ترقی۔

انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کی گریڈ 21سے گریڈ 22میں ترقی۔

انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کی گریڈ 21سے گریڈ 22میں ترقی۔

٭ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے انسپکٹر جنرل ڈاکٹر سید کلیم امام کو گریڈ 22میں ترقی کے بیجز لگائے۔

حال ہی میں ہائی پاور پروموشن بورڈ نے انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کو گریڈ 21سے گریڈ 22میں ترقی دینے کی منظوری دی تھی۔ گریڈ 22میں ترقی کی منظوری کے بعد انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم کو بیجز لگانے کے حوالے سے ایک اہم تقریب وزارت مواصلات اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔تقریب میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید اور وفاقی سیکرٹری مواصلات ظفر حسن نے انسپکٹر جنرل ڈاکٹر سید کلیم امام گریڈ 22میں ترقی کے بیجز لگائے۔تقریب میں وفاقی سیکرٹری مواصلات ظفر حسن، چیئرمین این ایچ اے کیپٹن ریٹائرڈ سکندر قیوم، ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ محمد اخلاق رانا، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہیڈ کواٹر خالد محمود، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نارتھ ریجن عباس حسین ملک، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سینٹرل ریجن محمد زبیر ہاشمی، ڈی آئی جی آپریشنز نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس جان محمد، ڈی آئی جی ہیڈ کواٹرز اصغر علی یوسفزئی، اے آئی جی (لاگ) عتیق احمد، وزارت مواصلات اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔ گریڈ 22میں ترقی پر وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کو مبارکباد باد دی۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے موٹروے پولیس کی کار کردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پولیس نے عوام میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے بارے میں نئی سوچ پید ا کی ہے۔ آئی جی ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈموٹروے پولیس کے افسران شاہراؤں پر روڈ یوزرز کی خدمت کیلئے پراعظم ہے۔ روڈ یوزرز کی حفاظت اور ان کی مدد کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے