پیر 28 رمضان 1442ﻫ - 10 مئی 2021

وزیراعظم عمران خان کی قائم کردہ بلوچستان کمیٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے وفد سے ملاقات


ملاقات میں 6 نکاتی ایجنڈا پر تفصیلی تبادلہء خیال کیا گیا
بلوچستان سے متعلق دیگر امور پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا
حکومتی کمیٹی کے وفد میں کمیٹی سربراہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور ممبر قومی اسمبلی خان محمد جمالی شامل تھے
بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے وفد میں صدد سردار اختر جان مینگل، سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات چیئرمین قائمہ کمیٹی آغا حسن بلوچ اور ممبر قومی اسمبلی ھاشم نوتیزئی شامل تھے۔
ملاقات میں ملک میں عالمی وباء کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا
مستحقین کی امداد کے لیے دیئے گئے وفاقی حکومت کے امدادی پیکچز پر بھی گفتگو ہوئی
وفود نے بجٹ اجلاس اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہء خیال کیا
پاکستان تحریکِ انصاف اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے وفود نے مشکل کی اس گھڑی میں سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کیلئے مل جل کر کام کرنے کا عہد کیا

یہ بھی دیکھیں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کیلئے فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے