پیر 30 شعبان 1442ﻫ - 12 اپریل 2021

راولپنڈی پولیس کے انسپکٹر یٰسین خان کورونا کے خلاف جنگ لڑتے ہوۓ شہید ہو گئے

راولپنڈی پولیس کے انسپکٹر یٰسین خان کورونا کے خلاف جنگ لڑتے ہوۓ شہید ہو گئے،
شہید انسپکٹر یٰسین خان کورونا کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی میں زیر علاج تھے،
اطلاع ملتے ہی سی پی او محمد احسن یونس اور چیف ٹریفک آفیسر سید علی اکبر آر آئ یو قرنطینہ سینٹر پہنچ گئے اور شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کی
آئ جی پنجاب شعیب دستگیر کی جاری کردہ پالیسی کے مطابق شہید کے اہل خانہ کو تجہیز و تکفین کے واجبات بھی ادا کئے گئے،
شہید کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس
شہید انسپکٹر یٰسین انتہائ قابل اور ملنسار افسر تھے،
شہید انسپکٹر یٰسین خان کی محکمہ پولیس کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس
شہید انسپکٹر یٰسین خان کی نماز جنازہ ایس او پیز کے مطابق انکے آبائ علاقہ حضرو اٹک میں ادا کی جاۓ گی، جسد خاکی کو آبائ علاقہ اٹک روانہ کیا جا رہا ہے،
شہید انسپکٹر یٰسین خان نے سوگواران میں بیوہ، تین بیٹیوں اور تین بیٹوں کو چھوڑا ہے،
راولپنڈی پولیس کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر کردار ادا کرتی رہے گی تاہم افسران و اہلکار فیس ماسک، گلوز، سینیٹائزر اور دیگر حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بناۓ، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس
ترجمان راولپنڈی پولیس

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے