ہفتہ 5 رمضان 1442ﻫ - 17 اپریل 2021

دنیا کی سب بڑی فلم تقریب آسکر بھی کورونا سے متاثر: آیندہ سال تقریب کے التوا کا اعلان

نیویارک ( خصوصی رپورٹ)کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کھیلوں اور سماجی و تفریحی سرگرمیوں کے متعدد مقابلے اور ایونٹس منسوخ یا ملتوی کئے جاچکے ہیں اب ایک بین القوامی اھمیت کا حامل ایونٹ دنیا کو ہلادینے والی وبا COVID-19 کی وجہ سے التوا کا شکار ہوگیا ہے.دنیائے فلم کا سب سے بڑا ایوارڈ شو آسکر کی تقریب اگلے سال فروری میں منعقد ہونے کے بجائے دو ماہ کی تاخیر کے ساتھ اپریل میں منعقد کی جائے گی. اکیڈیمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائینسز اور ABC ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے اعلان کیا ہے کہ آسکر کی 93 ویں سالانہ ایوارڈز تقریب 2021 میں 28 فروری کے بجائے 25 اپریل کو منعقد کی جائے گی. آسکر کی تاریخ میں چوتھی بار ایوارڈز تقریب ملتوی کی جارہی ہے.گزشتہ ایک صدی کے دوران مشکل دور میں فلموں نے انسانی زندگی میں آسودگی، اثر پذیری اور تفریح کا بڑا ذریعہ رہی ہیں.اکیڈیمی کے صدر ڈیوڈ رابن اور سی ای او ڈان ھڈسن نے تقریب کو ملتوی کرنے کی تصدیق کردی ہے.عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ دے آسکر کی تقریب ملتوی کرنا پڑرہی ہے کیونکہ اس سال لاک ڈاؤن اور دیگر اقدامات کی وجہ سے ھالی ووڈ سمیت دنیا بھر میں فلموں کی شوٹنگز رکی ہوئی ہیں.فلموں اور دیگر کٹیگریز کے لئے نامزدگیوں کا اعلان پیر 15 مارچ 2021 کو کیا جائے گا.اکیڈیمی کے جاری کردہ بیان کے مطابق التوا کا مقصد فلمسازوں اور پروڈیوسروں کو موقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ فلموں کی عکسبندی اور پوسٹ پروڈکشن کام مکمل کرسکے.آسکر کی طرح دیگر ایوارڈز شوز جن میں 78 ویں ٹونی ایوارڈز کو غیر معینہ عرصہ کے لئے ملتوی کیا جاچکا ہے جبکہ 78 ویں گولڈن گلوب ایوارڈز کے سلسلے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا.میوزک کی دنیا کی سب بڑی ایوارڈ تقریب 72 ویں گریمی ایوارڈز کی تقریب کے لئے 20 ستمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے.

یہ بھی دیکھیں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کیلئے فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے