اتوار 3 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 13 جون 2021

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان میں تعینات افغانستان کےسفیر شکراللہ عاطف مشال کی ملاقات

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان میں تعینات افغانستان کےسفیر شکراللہ عاطف مشال کی ملاقات۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر تبادلہ خیال۔
پاکستان اور افغانستان کے مابین تعلقات مذہب، اخوت، ثقافت اور ہمسائیگی کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں، اسد قیصر
سرحد کی دونوں جانب کی عوام کے درمیان محبت اور باہمی احترام کا رشتہ پایا جاتا ہے،اسپیکرقومی اسمبلی
پاکستان ایک پرامن ،مستحکم اورخوشحال افغانستان دیکھنے کا خواہاں ہے،اسد قیصر
پر امن ،مستحکم اور خوشحال افغانستان خطے کے امن و سلامتی کے لیے ناگزیر ہے،اسپیکرقومی اسمبلی
پاکستان خطے اور عالمی پارٹنرز کے ساتھ مل کر افغانستان میں پائیدارامن کے قیام کے لیے کو شاں ہے،اسد قیصر
پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے پاکستان اور افغانستان کے مابین باہمی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، اسپیکرقومی اسمبلی
دونوں ممالک کے اراکینِ پارلیمنٹ دونوں اقوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، اسد قیصر
پاک افغان تجارت کے باعث دونوں ملکوں کو فوائد حاصل ہونگے، اسد قیصر
پاکستان گزشتہ چار دہائیوں سےتیس لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ اسد قیصر
پاکستان افغانستان کے ساتھ معاشی، اقتصادی اور علاقائی ترقی کے لیے تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے، اسپیکرقومی اسمبلی
پاکستان خطے میں امن کے قیام سمیت خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنا چاہتا ہے، اسد قیصر
دونوں پارلیمان کی تجارت اور صنعت کی قائمہ کمیٹیوں کے مابین روابط قائم کرنے پر اتفاق۔
طبئ مقاصد کے حصول کے لیے افغان شہریوں کو ویزا کے اجراء کی سہولت فراہم کی گئی ہے،اسد قیصر
افغان شہری اس سہولت سے استفادہ کر سکتے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
افغانستان پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتاہے، شاکراللہ عاطف مشال
پاکستان نے افغان مہاجرین کی جس طرح مہمان نوازی کی ہے وہ قابلِ ستائش ہے، افغانی سفیر
افغانستان خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، شاکراللہ عاطف مشال
افغانستان پاکستان کے ساتھ اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواں ہے، افغانی سفیر
افغانی عوام پاکستانی عوام کے ساتھ محبت اور خیر سگالی کے جذبات رکھتے ہیں ، شاکراللہ عاطف مشال
افغان سفیر کا پاکستان میں کورونا وباء سے قیمتی جانون کے نقصان پر گہرے دکھ ،افسوس اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار ۔
عالمی وباء کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ، افغان سفیر
افغان عوام کورونا وباءکے مرض میں مبتلاءپاکستانی بھائیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہے، افغان سفیر
دونوں ممالک کے مابین تجارت کے بہترین مواقع میسر ہیں جن سے استفادہ کیا جارہا ہے، افغان سفیر شاکر اللہ عاطف
دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں پارلیمانی سفارتکاری اہم کردار ادا کر سکتی ہے، افغا ن سفیر

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے