جمعرات 15 ربیع الاول 1443ﻫ - 21 اکتوبر 2021

جارح سعودی عرب کے حساس فوجی مراکز پر یمنی ڈرونز کے وسیع حملے

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ شب یمنی ڈرون طیاروں نے جارح سعودی عرب کے حساس فوجی مراکز کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے ملک میں تیار کردہ "قاصف-K2” ڈرون طیاروں کے ایک 5 رکنی سکواڈرن کی مدد سے سعودی عرب کے جنوبی شہر "خمیس مشیط” میں واقع جنگی طیاروں کے ہینگرز، سعودی عرب کے اسحے کے ذخائر اور دوسرے حساس فوجی مراکز کو نشانہ بنایا ہے جس میں جارح سعودی عرب کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی مسلح افواج کی جانب سے انجام دیا گیا یہ کامیاب آپریشن حال ہی میں یمن پر ہونیوالے وسیع سعودی حملوں کا جواب ہے جس میں متعدد بیگناہ یمنی شہری شہید ہو گئے تھے۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے جارح سعودی عرب کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک یمنی عوام کے خلاف سعودی اتحاد کا سرحدی محاصرہ اور جارحانہ اقدامات جاری رہیں گے، یمنی مسلح افواج کی جانب سے بھی جوابی اقدامات انجام پاتے رہیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے