جمعرات 3 رمضان 1442ﻫ - 15 اپریل 2021

بھارتی فوج نے دو بار سرحد عبور کی، بھارت اپنی فوج کو سمجھائے، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان میدان میں آ گئے

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ بھارت اپنی فوج کو سمجھائے، اگر دوبارہ سرحد عبورکرنے کی کوشش کی گئی تو چین خاموش نہیں بیٹھے گا چین اور بھارت کے مابین لداخ پر سرحدی کشیدگی جاری ہے، چین نے بھارتی فوج کے کرنل سمیت 3 اہلکار مار دیئے ہیں، جس کے بعد بھارتی وزارت دفاع میں بھارتی فوجی سربراہان کا ہنگامی اجلاس ہوا تا ہم اجلاس مین کیا فیصلہ ہوا اس بارے میں بھی ابھی تک نہیں بتایا گیا دوسری جانب چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے سرحد عبور کی اور ایل اے سی کی خلاف ورزی کی ، بھارتی فوج کی غیر قانونی سرگرمی پر انہیں روکا گیا لیکن وہ باز نہیں آئے جس پر جھڑپ ہوئی، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ایک طرف مذاکرات چاہتا ہے تو دوسری جانب اسکے فوجی ایل اے سی کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، بھارت نے 6 جون کو ہونے والے مذاکرات میں ہونے والے اتفاق رائے کی خلاف ورزی کی اور دو بار سرحد عبور کی. چینی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ چین نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ اتفاق رائے کے مطابق اپنی فرنٹ لائن فوجیوں پر سختی سے پابندی لگائے کہ وہ سرحد عبور نہ کریں اور ایسا کوئی قدم نہ اٹھائیں جس سے سرحدی صورتحال مزید پیچیدہ ہو اور بھارت کے لئے مشکلات ہوں. بھارتی فوج نے معاہدوں کی سنگین خلاف ورزی کی اور غیرقانونی سرگرمیوں کے لئے سرحد کو دو مرتبہ عبور کیا. 1975 کے بعد پہلی بار چین کی جانب سے فائرنگ میں بھارتی فوج کی ہلاکتیں ہوئی ہیں، گزشتہ شب ایل اے سی پر بھارت اور چینی فوجیوں کے درمیان گلوان وادی کے مقام پر حالات کیشدہ ہو گئے ، بھارتی فوج کے کرنل (ایک انفنٹری بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر) اور فوج کے 2 جوان چینی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران ہلاک ہو گئے۔ واضح رہے کہ چین اور بھارت کے مابین سرحدی تصادم جو 5 مئی کو لداخ میں وادی گلوان اور اس کے بعد شمال مشرقی سکم کے علاقے نکولہ میں شروع ہوا تھا اس کے تین دن بعد بھارت اور چین میں شدید تلخی آئی تھی چین نے لداخ میں بھارتی علاقے میں گھس کر بھارتی فوج کر گرفتار کر لیا تھا جنہیں بعد ازاں چھوڑ دیا گیا

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کا پیغام۔ 

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے