جمعہ 27 ذوالحجہ 1442ﻫ - 6 اگست 2021

وزیر اعظم عمران خان کا دورہ سندھ، وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات پروگرام میں شامل نہیں

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کرلیا

عالمی وبا کورونا وائرس کی تباہ کاریوں اور مسلسل تنقید کے بعد وزیر اعظم عمران خان دورہ سندھ پر کراچی پہنچ چکے ہیں، ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے مرتب کردہ پروگرام میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے شامل نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کو اب تک وزیر اعظم کے کسی اجلاس میں بھی مدعو نہیں کیا گیا ہے، وزیر اعظم عمران خان کے دورہ لاڑکانہ میں بھی وزیر اعلی سندھ کو نہیں بلایا گیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چیف سیکریٹری سندھ اور آئی جی پولیس سندھ کو کل لاڑکانہ طلب کیا گیا، جہاں وہ پی ٹی آئی رہنماؤں اور وزیر اعظم کے اجلاس میں شرکت کریں گے

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے