اتوار 29 شعبان 1442ﻫ - 11 اپریل 2021

چین نے وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے بیجنگ میں لاک ڈاﺅن کردیا

دارالحکومت میں شہریوں کو باہر جانے کی پابندی عائد‘بیجنگ میں 106نئے کیس سامنے آئے ہیں. چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کورونا کے نئے کیسزسامنے آنے کے بعد دوبارہ سفری پابندیاں عائد کردی گئیںعالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے دارالحکومت میں شہریوں کو باہر جانے کی پابندی عائد کردی گئی ہے. چینی حکام نے دوبارہ بندشیں لگانے کا فیصلہ گزشتہ چند روز میں سامنے آنے والے 106 کیسز کے بعد کیا گیا ہے اور پابندی سطح ایمرجنسی میں تبدیل کردی گئی ہے رپورٹ کے مطابق بیجنگ میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ووہان طرز کا لاک ڈاﺅن بھی کیا جاسکتا ہے.

بیجنگ کے شمالی مغربی علاقے میں شنگفید ہول سیل مارکیٹ میں نئے کیسز سامنے آئے تھے جہاں روزانہ ہزاروں افراد سبزیاں، فروٹ اور گوشت خریدتے ہیں
کورونا وائرس پہلی مرتبہ گزشتہ برس دسمبر میں ووہان کی سمندری فوڈز مارکیٹ میں سامنے آیا تھا جس کے بعد پورے شہر کو مکمل طور پر لاک ڈاﺅن کیا گیا تھا جبکہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 80 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں. بیجنگ میں نئے کیسز کے بعد حکام نے 27 محلقہ علاقوں کو درمیانی خطرے کا باعث قرار دیا ہے جہاں داخل ہونے والے افراد کا درجہ حرارت چیک کیا جائےگا اور رجسٹریشن ہوگی ہول سیل مارکیٹ سے جڑے ہوئے علاقے کو ہائی رسک قرار دیا گیا ہے سرکاری میڈیا کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے ہائی رسک قرار دیے گئے علاقوں کے شہریوں پر باہر جانے کی پابندی عائد کر کے ٹیسٹ کرنے کی ہدایت کی ہے. بیجنگ کی مقامی حکومت کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شین بے کاکہنا تھا کہ شہر میں لوگوں کے داخلے اور اخراج سمیت نقل و حرکت کو قابو میں رکھا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ اندرونی اور بیرون جانے والے مسافروں کو ٹیسٹ کے مرحلے سے گزرنا ہوگا‘رپورٹ کے مطابق چینی حکام کے اعلان کے باوجود لاک ڈاﺅن نظر نہیں آتا کیونکہ سڑکیں اور شاہراہیں کھلی ہیں اور بیجنگ کے دونوں ایئرپورٹس پر بھی معمول کی سرگرمیاں ہیں جبکہ رہائشی علاقوں پر بندشیں نہیں ہیں. ڈپٹی سیکرٹری جنرل شین بے کا کہنا تھا کہ شہر میں کمپنیوں اور فیکٹریوں کو کام بند کرنے کےلیے نہیں کہا جائے گا لیکن اگر ممکن ہوا تو ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائےگی انہوں نے کہا کہ پرائمری اور ہائی سکول 17 جون سے بند ہوں گے بیجنگ میں سفری پابندیوں کےباعث دوسرے شہروں کو جانے والی ٹیکسی اور کار سروس کو معطل کردیا گیا ہے، بیجنگ اور قریبی ہیبے اور شنڈونگ صوبے کے درمیان چلنے والی

یہ بھی دیکھیں

فلسطین: امریکی کانگریس میں فلسطینی بچوں کی گرفتاریوں کی مذمت۔ 

فلسطین: امریکی کانگریس میں فلسطینی بچوں کی گرفتاریوں کی مذمت۔ بٹی میک کولم نے اسرائیلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے